Naseem minai

Add To collaction

آج تک دور ہوں




Naseem minai
Naat
نعت

آج تک دور ہوں مدینے سے
موت بہتر ہے ایسے جینے سے

اللہ اللہ شراب عشق رسول ﷺ
پیاس بڑھتی گئی ہے پینے سے

ذرۂ خاک طیبہ ہے خورشید
کیوں میں تشبیہ دو نگینے سے

خواب میں بھی نبیﷺ کے روضے پر
سر جھکاؤ مگر قرینے سے

جس کو ہے ساحل حرم کی تلاش
دور طوفاں ہے سفینے سے

اللہ اللہ فیضی یاد نبیﷺ
دل ہے روشن اسی نگینے سے

آ رہا ہے زباں پہ نام نبی ﷺ
کس محبت سے کس قرینے سے

مشک و عنبر نے پائی ہے خوشبو
میرے سرکارﷺ کے پسینے سے

یاد سرکارﷺ زندگی ہے مری
جی رہا ہوں لگا کے سینے سے

واسطہ دے کے سروردیںﷺ کا
مانگئے ہر دعا قرینے سے

وہ بلائیں اگر تو جا کے نسیمؔ
تم نہ آنا کبھی مدینے سے

نسیمؔ مینائ
شاہجہانپور

   7
0 Comments